بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حم سے شروع ہونے والی سورتیں


سوال

’’حم‘‘ سے شروع ہونے والی سات سورتیں کون سی ہیں ؟ سورۃ حم سجدۃ  کیوں پڑھی جاتی ہے؟

جواب

’’حم‘‘  سے شروع  ہونے  والی سورتیں سات ہیں۔ ان کو  ’’آل حم‘‘  یا ’’حوامیم‘‘  کہا جاتا ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ’’آل حم‘‘ دیباج القرآن ہے، (دیباج ریشمی کپڑے کو کہتے ہیں،  مراد اس سے زینت ہے) اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہر چیز کا ایک مغز اور خلاصہ ہوتا ہے، قرآن کا خلاصہ ’’آل حم‘‘  ہیں، یا فرمایا کہ ’’حوامیم‘‘  ہیں ۔ یہ سورتیں درج ذیل ہیں :

1۔ مومن           2۔حم سجدہ           3۔شوریٰ            4۔زخرف           5۔دخان             6۔جاثیہ              7۔ احقاف۔

’’سورۂ حم سجدۃ ‘‘  جس کا دوسرا نام ’’سورۃ فصلت‘‘  بھی ہے،  ایک منقطع السند روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ روزانہ رات کو اس سورۃ کے پڑھنے کااہتمام فرماتے تھے۔ تاہم مشہور روایت میں حم سجدہ کی بجائے سورہ الم سجدہ رات میں پڑھنے کی فضیلت وارد ہوئی ہے۔

شعب الایمان میں ہے :

"عن الخليل بن مرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان لاينام حتى يقرأ تبارك، و حم السجدة وقال: " الحواميم سبع، وأبواب جهنم سبع تجيء كل حم منها تقف على باب من هذه الأبواب فتقول: اللهم لاتدخل من هذا الباب من كان يؤمن بي ويقرؤني" هكذا بلغنا بهذا الإسناد المنقطع". (4/105) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144008201408

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں