کیا حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ بھی قرآن پاک کی تلاوت کیا کرتے تھے؟
قرآنِ مجید سید المرسلین اور خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا ہے، اور حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل ہوئی ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل ہوئی ہے، یہ دو برگزیدہ پیغمبر اللہ کی طرف سے ان پر نازل کی گئی کتاب لوگوں کا سناتے تھے، نہ کہ قرآن مجید ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200462
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن