بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حسن المآب نام رکھنا


سوال

حسن المآب نام رکھنا کیسا ہے؟

 

جواب

’’ حسن‘‘ کے معانی اچھا اور حسین ہونے کےہیں، اور ’’المآب‘‘ یہ لوٹنے اور انجام کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ’’ حسن المآب‘‘ کا مطلب ’’ بہترین انجام ‘‘ ہوا ۔

معنی و مفہوم کے اعتبار سےبچے کا نام ’’ حسن المآب‘‘ رکھ سکتے ہیں۔

تاہم بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے کوشش کرنی چاہیے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے یا اللہ تبارک وتعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کے ناموں  میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا کم از ایسے نام رکھے جائیں جن کے معانی اور مطالب عمدہ اور واضح ہوں۔   

اس سلسلے میں جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر بھی اچھے اور عمدہ اسلامی ناموں کا اندراج کردیا گیا ہے ، وہاں سے بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم 

 


فتوی نمبر : 144301200137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں