لڑکی کا نام " جنت " رکھنا کیسا ہے؟
"جنت" کے لغوی معنی "گھنے باغ" کے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے کی اگرچہ گنجائش ہے، تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہے۔
"الجَنَّةُ : (معجم الوسيط) الجَنَّةُ : الحديقةُ ذاتُ النَّخْلِ والشَّجرِ. الجَنَّةُ البُسْتانُ. الجَنَّةُ دارُ النعيم في الآخرة. والجمع : جِنانٌ".فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201004
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن