اگرکسی امام نے قصداً یاناسیاً نماز جنازہ جہراً پڑھایا کیا یہ نمازجنازہ دوبارہ پڑھانا ضروری ہے یانہیں ؟
نمازِ جنازہ سراً پڑھنا سنت ہے، اگر کسی امام نے جنازہ کی نماز جہر اً پڑھادی تو یہ جنازہ ادا ہوگیا، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ ایسا کرنا خلاف سنت ہے؛ لہٰذا اگر قصداً ایسا کیا تو کراہت ہوگی، اور اس کی مستقل عادت بنالینا سنتِ متوارثہ کی مخالفت ہوگی ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200650
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن