بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جرابوں پرمسح کرنا


سوال

کیا جرابوں پر مسح کر سکتے ہیں؟

جواب

وہ اونی یا سوتی موزے جن سے پانی چھن جاتا ہو یا وہ کسی چیز سے باندھے بغیر محض اپنی موٹائی کی وجہ سے پنڈلی پر کھڑے نہ رہ سکتے ہوں یا انہیں پہن کر تین شرعی میل مسلسل چلنا ممکن نہ ہو ان پر مسح جائز نہیں ہے، موجودہ دور میں رائج اونی/ سوتی موزوں سے پانی چھنتاہے اور  جوتے کے بغیر انہیں پہن کر مسلسل تین میل شرعی پیدل چلنے سے یہ پھٹ بھی جاتے ہیں، نیز ان کی بناوٹ کے اندر ربڑ/اِلاسٹک لگائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ قدموں پر رکتے ہیں، محض اپنی موٹائیکی وجہ سے نہیں رکتے؛  لہٰذا ان پر مسح کرنا جائز نہیں ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 10):
"وأما المسح على الجوربين، فإن كانا مجلدين، أو منعلين، يجزيه بلا خلاف عند أصحابنا وإن لم يكونا مجلدين، ولا منعلين، فإن كانا رقيقين يشفان الماء، لايجوز المسح عليهما بالإجماع".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں