بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جادو کا علاج


سوال

میں جادوگروں کی قوم میں گھرا ہوا مسلمان ہوں ، یہاں کے لوگ قرآن مجید کی تلاوت کو برداشت نہیں کرتے، اس سبب سے میرا سولر پنکھا جادو کے ذریعے روک دیا گیا ہے،ہم سایہ گھر میں موجود ایک لوہے کے بکس میں موجود  جادو کے ذریعے یہ حرکت کی جا رہی ہے، برائے  کرم اس کا حل تجویز فرمائیں، میرے پاس بجلی کا متبادل انتظام موجود نہیں ہے۔

جواب

ممکن ہے  آپ کے گھر کا سولر سسٹم کسی تیکنیکی خرابی سے متاثر ہو، یا کسی نے بالقصد اس میں فنی خرابی پیدا کردی ہو، اس لیے اوّلًا تو جادو کے تصور سے مرعوب نہ ہوئیے، اور اپنے کاموں میں اللہ  تعالیٰ  پر مکمل یقین  رکھ  کر، اسی سے مدد مانگتے ہوئے ظاہری اسباب بھی اختیار کیجیے۔

باقی سحر اور نظرِ بد ایک حقیقت ہیں، اس سے حفاظت کے لیے درج ذیل اعمال کا اہتمام کیجیے:

1- ہر وقت باوضو رہنے کا اہتمام کیجیے۔

2- فرائض کی پابندی کیجیے۔

3- گناہوں سے اجتناب کیجیے۔

4- قرآن مجید کی تلاوت کثرت کے ساتھ کیجیے۔

5- صبح  و شام "منزل" پڑھا کیجیے۔

6- اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف اور درمیان میں سورۂ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورۂ الم نشرح، سورۂ کافرون، سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس (تمام) سات سات مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر اپنے پورے جسم پر پھیر دیجیے۔

7- سورۂ قلم (پارہ 29) کی آخری دو آیتیں صبح و شام سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کردیا کریں۔

8-  حفاظت وغیرہ کی دیگر  مسنون دعاؤں کا  اہتمام  کریں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں