بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین بیٹوں اور چار بیٹیوں میں جائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ


سوال

ماں باپ کی جائے داد کی رقم ستر لاکھ بن رہی ہے، ہم تین بھائی اور چار بہنیں ہیں، کس طرح تقسیم ہو گی؟

جواب

اگر آپ کے والد اور والدہ دونوں کا انتقال ہو چکا ہے تو ان کی جائیداد کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ اولاً  تجہیز و تکفین کے اخراجات نکالیں، اگر کوئی قرض ہو تو اس کو ادا کیا جائے، پھر اگر والد یا والدہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کو ہر ایک کے اپنے حصے کے تہائی میں سے ادا کیا جائے، اس کے بعد کل ترکہ کو دس حصوں میں تقسیم کر کے ہر ایک بیٹے کو دو حصے اور ہر ایک بیٹی کو ایک حصہ دے دیا جائے۔

یعنی ستر لاکھ روپے میں سے چودہ چودہ لاکھ روپے ہر ایک بیٹے کو اور سات سات لاکھ روپے ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔

یہ تقسیم اس صورت میں ہے جب دونوں کا انتقال ہو چکا ہو اور اور دونوں کے انتقال کے وقت ان کے والدین  بھی حیات نہ ہوں، اگر صورتِ حال مختلف ہو تو اس کو لکھ کر دوبارہ پوچھ لیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں