ہمارے گاوں میں فکر شاہ ولی اللہ کے نام سے ایک تنظیم سرگرم عمل ہے۔ بہت سے لوگ اس کے طرف راغب ہورہے ہیں۔ براءے مہربانی اس تنظیم کے بارے میں تفصیلی جواب بمعہ فتوی جاری کریں۔
تنظیم فکرشاہ الی اللہی سے منسلک افرادجنت دوزخ،عقیدہ شفاعت،آب کوثر،حیات عیسی علیہ السلام اورظہورمہدی علیہ الرضوان وغیرہ سے متعلق اہل سنت والجماعت کے نظریات سے ہٹ کرجداعقائدونظریات رکھتے ہیں۔لہذا یہ تنظیم اوراس سے وابستہ افراداپنے مخصوص خیالات ونظریات،تعبیرات واصطلاحات کی بناء پراہل حق علماء اوراہل سنت والجماعت سے جدا ہیں۔لہذا اس تنظیم میں شمولیت یااس کے عقائد ونظریات کواپنانا اہل سنت اہل حق کے راستہ سے انحراف ہے۔تنظیم فکرولی اللہی سے متعلق مفصل فتویٰ کے لیے ملاحظہ فرمائیں فتاویٰ بینات جلد اول صفحہ450 تا 466 مطبوعہ مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143607200034
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن