اگر کوئی عورت دو ماہ سے حاملہ ہو اور اس کا شوہر غصے میں کہے کہ تم میری طرف سے اس رشتہ سے فارغ ہو تو اس کا کیا مطلب ہے۔ ؟
ان الفاظ سے طلاق بائن واقع ہوگئی ہے، عدت کے دوران اور بعد دوبارہ نکاح کرنے کی گنجائش موجود ہے ، دوبارہ نکاح کی صورت میں آئندہ کے لیے شوہر کے پاس دو طلاق کا اختیار باقی رہے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200246
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن