تراویح کی نماز میں دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بجائے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے تو کیا حکم ہے?
اگر تراویح کی نماز میں دوسری رکعت کے بعد قعدہ بھول کر کھڑاہوگیاتو جب تک تیسری رکعت کا سجدہ نہ کیاہوبیٹھ جائے ۔اورآخر میں سجدہ سہوکرکے نماز پوری کرلے اور اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز لوٹانی ہوگی۔اور اگر دوسری رکعت کاقعدہ نہیں کیااور کھڑے ہوکر تیسری رکعت بھی پڑھ لی اور تیسری رکعت کا سجدہ بھی کرلیاتو چوتھی رکعت ملاکر سجدہ سہو کرکے سلام پھیرے ، اس صورت میں آخری دورکعت درست ہوں گی اور پہلی دورکعت قعدہ نہ کرنے کی وجہ سے فاسد ہوں گی، اور پہلی دورکعت میں جو قرآن پڑھاگیااس کا دوبارہ پڑھناضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200155
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن