بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بے نمازی شوہر کی بیوی کیا کرے؟


سوال

شوہر میں بہت خوبیاں ہوں، لیکن وہ بے نمازی ہو تو بیوی کو کیا کرنا چاہیے ؟

جواب

بیوی کو چاہیے کہ اپنےبے نمازی شوہر  کو  پیار و محبت اور نرمی سے تنہائی میں نماز کی اہمیت اور نماز کے فضائل سنائے، حکمِ الٰہی کی عظمت اس کے سامنے بیان کرے، معمول سے زیادہ خدمت اور اطاعت کر کے اور اظہار محبت کر کے  بات کرے تاکہ محبت پیدا ہونے کی وجہ سے بات اثر کرے، سختی سے بات کرنے سے حتیٰ الامکان پرہیز کرے،اسی طرح عار دلانے، شرمندہ کرنے اور کسی دوسرے کے سامنے ذلیل کرنے سے بھی بچے، کوشش کر کے اسے کسی اللہ والے بزرگ کی صحبت میں یا بیان میں جانے کے لیے یا تبلیغی جماعت میں نکلنے کے لیے تیار کرے، پھر انتہائی خلوص اور درد و غم خواری کے جذبہ سے رو رو کر  اس کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرے، کیوں کہ دل اللہ کے ہاتھ میں ہے جب چاہے پھیر دے۔

آپ کے ذمہ کوشش ہے، لہٰذا آپ مایوس ہوئے بغیر کوشش کرتی رہیں، باقی ہدایت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب اللہ چاہیں گے ہدایت دے دیں گے، اللہ تعالیٰ سے اچھی امید اور اچھا گمان رکھیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں