بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے طلاق کا مطالبہ کرنے سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟


سوال

اگر لڑائی جھگڑے میں بیوی شوہر کو یہ کہہ دے کہ میں تم سے تنگ آ گئی ہوں، خدا کا واسطہ ہے! تم مجھے طلاق دے دو، میں تمھارے ساتھ نہیں رہ سکتی!  ان الفاظ سے نکاح پہ کوئی اثر تو نہیں پڑے گا؟

جواب

بیوی کے مذکورہ الفاظ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144103200782

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں