بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی غیر موجودگی میں طلاق دینا


سوال

اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں کسی محفل میں لوگوں کی موجودگی میں تین بار طلاق دی تو کیا طلاق واقع ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی، اور بیوی، شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی، طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا سامنے موجود ہونا ضروری نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143909202180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں