میرا ایک دوست ہے جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے جس کے 4 یا 5 مہینے ہو گئے، اس کے لیے دوبارہ نکاح جائز ہے؟
اگر آپ کے دوست نے اپنی بیوی کو ایک یا دو صریح طلاقیں دی ہیں اور تاحال بیوی کی عدت نہیں گزری ہے تو آپ کا دوست عدت میں بیوی سےرجوع کرسکتا ہے اور اگر عدت گزرگئی ہے یا شوہر نے تین سے کم طلاقِ بائن دی ہیں تو اس کا اپنی بیوی سے نئے مہر کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا جائز ہے۔ اور اگر اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں تو ایسی صورت میں اس کا اپنی سابقہ بیوی سے حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ نکاح کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200263
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن