بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو ” آج کے بعد ہاتھ لگایا تو ایسا ہو گا جیسے مجھے میرے سگے بھائی نے لگایا“ کہنا


سوال

 اگر شوہر اور بیوی میں جھگڑےکے دوران غصّے میں بیوی نے شوہر کو کہا کہ آج کے بعد ہاتھ لگایا(ہمبستری کی نیت سے ) تو ایسا ہو گا جیسے مجھے میرے سگے بھائی نے لگایا اب بیوی نے یہی الفاظ تین دفعہ دہرائے؟

جواب

بیوی کے الفاظ لغو ہیں  اور اس کا کوئی شرعی اثر نہیں ہے۔ اگر شوہر اسے ہمبستری کی نیت سے ہاتھ لگاتا ہے تو اس سے دونوں کے رشتے میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144007200057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں