بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ تین بیٹوں اور تین بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم


سوال

باپ کی جائیداد میں بیٹوں ، بیٹیوں اور ماں کا کتناحصہ ہوتاہے؟اگر گھر کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے ،تو سب کا کتناحصہ ہوگا؟3بھائی ہیں اور تین بہنیں ہیں اور ماں ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحوم والد کے کل ترکہ کو 72حصوں میں تقسیم کیاجائے گا۔جس میں سے 9حصے مرحوم کی بیوہ کو ،14،14 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7،7 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔

یعنی ایک کروڑ روپے میں سے 1250000روپے بیوہ کو ،1944444.44روپے ہر ایک بیٹے کو اور 972222.22روپے ہر ایک بیٹی کو دیے جائیں گے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں