بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 محرم 1448ھ 26 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوٹی پارلر کی کمائی


سوال

بیوٹی پارلر کا کام کرنا کیسا ہے؟  بیوٹی پارلر بنانا اور اس کی کمائی کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر  بیوٹی پارلرمیں شرعی شرائط کالحاظ رکھاجاتاہو مثلاً: وہاں کاماحول غیر شرعی نہ ہو، مردوں سے اختلاط نہ ہو،  پارلر صرف عورتوں کی زیب وزینت کے لیے مختص ہو، کسی ناجائز کام کا ارتکاب نہ ہوجیسے: عورتوں کے سر کے بالوں کا کاٹنا ،غیر شرعی بھنویں بنوانا، اعضاءِ مستورہ کا کھلنا وغیرہ۔ تو ان شرائط  کے ساتھ بیوٹی پارلرکی اجازت ہوگی ۔اس مسئلہ کی مزید تفصیل کے لیے فتاوی بینات جلد چہارم ، ص:403 تا 407 ،طبع مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن ملاحظہ فرمائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144012201624

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں