میری بیوی کی ٹانگوں میں درد رہتا، میں اسے کہتا رہتا ہوں کہ تم بالکل میری امی ہی ہو، امی جیسی ہو. ( مطلب میرا یہ تھا کہ جیسے امی کی ٹانگیں دردکرتی ویسے ہی میری بیوی کی). تو کیا ایسا کہنے سے مجھے گناہ ہوا؟ ہمارا رشتہ خراب تو نہیں ہوا؟ کوئی کفارہ وغیرہ ؟
اگر آپ ٹانگوں میں درد رہنے کے اعتبار سے بیوی کو اپنی امی سے تشبیہ دینے کے لیے بیوی کو یوں کہتے ہیں کہ ’’ تم بالکل میری امی ہی ہو یا امی جیسی ہو‘‘ تو ایسا کہنے سے گناہ یا کوئی کفارہ لازم بھی نہیں ہوگا اور نہ ہی آپ کا رشتہ خراب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200190
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن