بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بہنوئی سے سر پر ہاتھ رکھوانا


سوال

میری بیوی اپنے بہنوئی سے سر پر ہاتھ پھرواتی ہے، اور کہتی ہے کہ یہ میرے بھائی ہیں، کیا دین میں بہنوئی سے سر پر ہاتھ پھروانے کی اجازت ہے؟

جواب

آپ کی اہلیہ کے بہنوئی ان کے لیے نا محرم ہیں،  کسی کومحض بھائی کہہ دینے سے شرعاً محرمیت ثابت نہیں ہوتی، لہذا بہنوئی کے لیے اپنی سالی کے سر پر ہاتھ پھیرنا شرعاً جائز نہیں ہے، انہیں پردے کا اہتمام کرنا چاہیے، نیز  اختلاط سے اجتناب ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144010201299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں