بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ کا نام کیسا رکھنا چاہیے؟


سوال

پیدائش پر نام کیا رکھنا چاہیے؟  کیا اسلامی نام رکھنا ضروری ہے؟ اور اسلامی نام کی تعریف کیا ہے؟

جواب

شریعتِ مطہرہ نے بچے کا نام رکھنے کے حوالہ سے والدین کو اچھے اور عمدہ معنی کے نام رکھنے کا پابند کیا ہے۔اور اسی کی حدیث شریف میں ترغیب آئی ہے. عمدہ نام  انبیاء علیہم السلام کے ہیں ، انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام و بزگان دین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بھی بہتر ہے۔ پس اسلامی نام رکھنے کامطلب یہ ہے کہ جو انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے ہو  یا نیک لوگوں کانام ہو،  اور جس میں عبدیت کا معنی ہو،کوئی ایسا نام نہ ہو جس کامعنی اور مطلب برا ہو یا خلافِ اسلام ہو یا اللہ تعالی کے کسی دشمن کا نام ہو۔فتاوی شامی میں ہے:

" التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله صلى الله عليه وسلم ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل". (٦/ ٤١٧)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200807

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں