ویب سائٹ کے ذریعہ پیسہ کمانا کیسا ہے؟ جس کو بلاگنگ ( Blogging) کہتے ہیں، جب کہ ویب سائٹ فحش مواد و عبثیات سے اگر پاک ہو تو کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں ایسی معلوماتی ویڈیوز، لٹریچر جن میں جان دار کی متحرک یا ساکت تصویر نہ ہو یو ٹیوب و دیگر بلاگنگ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کرنا اور اس سے پیسے کمانا جائز ہے، بشرطیکہ ویڈیو / ریکارڈنگ میں موسیقی، یا اس کے علاوہ کوئی شرعی مانع (مثلاً: فحش یا ممنوعہ لٹریچر ) نہ ہو۔ بصورتِ دیگر کمائی جائز نہیں. موجودہ دور میں چوں کہ ایسی ویب سائٹس پر ممنوعہ اشتہارات بلااجازت بھی چلادیے جاتے ہیں؛ اس لیے اشتہارات والی ویب سائٹس کے ذریعہ کمائی سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010201040
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن