لونڈیوں کے مفصل احکامات معلوم کرنے کے لیے اردو میں کتابوں کی نشان دہی فرمائیں۔
لونڈیوں کے مفصل اَحکامات سے متعلق عربی میں تو بہت کچھ ہے، لیکن اردو میں خاص اس موضوع (باندیوں سے متعلق شرعی احکام) پر کوئی مفصل کتاب ہمارے علم میں نہیں۔ البتہ اس حوالے سے اسلام کے نظریے اور بنیادی اَحکام کے لیے مولانا سعید احمد اکبر آبادی کی کتاب ’’اسلام میں غلامی کی حقیقت‘‘ ملاحظہ کیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200753
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن