میرے پاس نقد 170000 روپے ہیں اس پر کتنی زکاۃ ادا کروں؟
بصورتِ مسئولہ زکاۃ کا سال پورا ہونے پر آپ کے پاس ایک لاکھ ستر ہزار روپے ہیں تو اس کی زکاۃ 4250 روپے نکالی جائے گی۔زکاۃ کی مقدار معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جتنی رقم ہو اس کو چالیس سے تقسیم کردیں جو جواب آئے وہی زکاۃ ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201194
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن