بیوی کا آپریشن کرکے شوہر کی ماں کا حمل اس بیوی کے رحم میں ڈالا ہے تو اب کیا اس شوہر کو اس بیوی سے جماع جائز ہے؟
مذکورہ فعل شریعت کی رو سے جائز نہیں ہے،اولاد کے حصول کے لیے شریعت نے جو فطری طریقہ بتلایاہے یہ عمل اس کے خلاف ہے،نیز اس عمل میں شریعت کے کئی امور کی خلاف ورزی لازم آتی ہے۔البتہ جب تک بیوی کے پیٹ میں اس کی والدہ کا حمل موجود ہے، اس وقت تک شوہر کے لیے بیوی سے جماع جائز نہیں۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو فتاوی بینات،جلد چہارم، کتاب الحظر والاباحۃ،ص:321 تا 326،مطبوعہ مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143905200053
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن