ایک شخص نے دورانِ طہر ہم بستری سے پہلے ایک طلاق دی اور کچھ دن بعد تعلق زن و شوہر قائم کرکے رجوع بھی کرلیا،لیکن کچھ ہی دن بعد اسی طہر میں دوسری طلاق بھی دے دی اور رجوع بھی کر لیا۔ اب اس کی حثییت ایک طلاق کی ہے یا دو واقع ہوگئی ہیں؟
مذکورہ صورت میں دو طلاقِ رجعی واقع ہوگئی ہیں، آئندہ کے لیے صرف ایک طلاق کا حق حاصل ہے۔ فقط وا للہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200092
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن