ایک نیت کے ساتھ چار رکعت نفل کیسے پڑھنے چاہییں؟ دورکعت کے بعد التحیات میں کہاں تک پڑھنا ہے؟ اور تیسری رکعت میں کہاں سے شروع کرنا ہے؟
اگر کوئی شخص ایک سلام سے چار رکعت نفل ادا کر رہا ہو تو افضل یہ ہے کہ قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد درود شریف بھی پڑھ لے اور تیسری رکعت کے لیے جب کھڑا ہو تو ثناء اور تعوذ بھی پڑھ لے، لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتا یعنی قعدہ اولیٰ میں صرف تشہد پڑھتاہے اور درود شریف نہیں پڑھتا اور نہ ہی تیسری رکعت میں ثناء و تعوذ پڑھتا ہے تو ایسی صورت میں بھی نماز میں کوئی نقص واقع نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200867
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن