کسی کےپاس ایک تولہ سونا ہو اور اسی کے ساتھ 30 ہزار روپے نقد بھی ہوں، تو کیا اس پر زکات واجب ہے؟
صورتِ مسئولہ میں ایک تولہ سونے کی موجودہ قیمت اور تیس ہزار نقدی کو جمع کیا جائے تو موجودہ نصاب سے زیادہ قیمت بن جاتی ہے ؛ اس لیے اس شخص پر سال گزرنے کے بعد زکات ادا کرنا واجب ہوگا، کل رقم کا ڈھائی فیصد بطورِ زکات ادا کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200550
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن