اہلِ حدیث کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیاحکم ہے؟
غیرمقلد اگر خوش عقیدہ ہو، یعنی ائمہ سلف کو بُرا بھلا نہ کہتا ہو اور مسائل میں مقتدیوں کے مذہب کی رعایت کرتا ہو، تو نماز اس کے پیچھے جائز ہے،اور اگر مقتدیوں کے مذہب کی رعایت نہ کرتاہو اور سلفِ صالحین اورائمہ کوبرا بھلا کہتاہو تواس کی اقتدا میں نماز پڑھنادرست نہیں۔(ماخوذ از آپ مسائل اوران کا حل) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201078
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن