بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو نہیں رکھوں گا، کہنے کا حکم


سوال

شوہر کا بیوی کے بھائی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تو  شوہر نے بیوی کے بھائی کو کہا: ’’میرےگھر سے نکل جاؤ، میں تمہاری بہن کو اپنے پاس نہیں رکھوں گا‘‘  تین مرتبہ کہا:  نہیں رکھوں گا، نہیں رکھوں گا، نہیں رکھوں گا۔  تو اسے کون سی طلاق ہوئی اور کتنی ہوئیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں شوہر نے بیوی کے بھائی سے یہ کہا کہ ’’میں تمہاری بہن کو نہیں رکھوں گا ،نہیں رکھوں گا، نہیں رکھوں گا‘‘،  اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، نکاح برقرار ہے، بحیثیت میاں بیوی ساتھ رہ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200695

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں