بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سود کی رقم کسی فقیر کو دے کر اس کے ہاں ضیافت میں شرکت


سوال

ایک آدمی نے کسی فقیر کو بلا نیتِ ثواب سود کے پیسے دیے، اب اس فقیر کے ہاں ضیافت میں کھانا کھانا کیسا ہے؟

جواب

جس فقیر  ( مستحقِ زکات) کو مکمل  مالک بنا اپنی سود  کی رقم دے دی، پھر اس فقیر نے  سودی رقم دینے والے  کی ضیافت کی تو سودی  رقم دینے والے کے لیے اس کی ضیافت قبول کرنا اور کھانا کھانا درست ہے۔

البتہ حرام رقم کو استعمال کرنے کی نیت سے اسے حیلہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200516

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں