بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

آپ کو جو بہتر لگے کرلو کہنے سے طلاق کاحکم


سوال

میرے  دوست کی بہن کا نکاح ہوا تھا،  رخصتی 5 ماہ بعد تھی،  رخصتی سے پہلے دوست کی بہن کو معلوم ہوا تھا اس کا شوہر صحیح نہیں ہے،  پھر دوست کی بہن اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی رہی،  شوہر نے جواب  میں کہہ دیاہے:  آپ کو جو بہتر لگے وہ کرلو۔ آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوئی ہے؟ یا وہ لڑکی اب بھی نکاح میں ہے؟

جواب

شوہر کے یہ کہنے سے کہ آپ کو جو بہتر لگے وہ کرلو  اس کہنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی نکاح بدستور برقرار ہے ،بحیثیت میاں بیوی ساتھ رہ سکتے ہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144012200761

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں