اوجھڑی کھاناکیسا ہے؟
حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے، البتہ اوجھڑی کو خوب پاک وصاف کرکے کھایا جائے۔''امداد الفتاوی'' میں ہے:
'' اوجھڑی کی حلّت اس لیے ہے کہ اس میں کوئی وجہ حرمت کی نہیں ، فقہاء نے اشیائے حرام کو شمار کردیا ہے، یہ ان کے علاوہ ہے، یہ شمار ''درمختار'' کے مسائل شتٰی میں مذکور ہے: ''والغدة، والخصیة والمثانة، والمرارة، والدم المسفوح، والذکر''۔(4/104)
''فتاوی رحیمیہ'' میں ہے:
'' فقہاء نے جانور کی سات چیزوں کو حرام قراردیا ہے، ان سات چیزوں میں اوجھڑی شامل نہیں ہے ؛ لہذا اسے حلال کہا جائے گا۔۔۔۔''۔ (10/81، ط: دارلاشاعت) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909202089
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن