بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امیمہ اور فاطمہ کے معنی


سوال

"اُمَیْمَه"  اور "فاطمه"نام رکھنا کیسا ہے؟ اور ان کےمعنی کیا ہیں؟اور ان کا صحیح تلفظ کیا ہے ؟

جواب

" امیمہ"  اور " فاطمہ" دونوں نام رکھنا درست ہے، "امیمہ" ، ام کی تصغیر ہے، اس کا معنی ہے: چھوٹی ماں۔ اور فاطمہ کا معنی ہے: وہ عورت جس سے اس کے بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو۔

مذکورہ دونوں نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے ہیں ؛ اس لیے ان ناموں کے رکھنے میں صحابیہ کی نسبت کافی ہے۔  دونوں کا تلفظ یوں ہے: اُمَیْمَهْ اور فَاطِمَهْ۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143907200108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں