بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کو رکوع میں پائے تو کتنی تکبیریں کہہ کر رکوع میں شامل ہونا چاہیے؟


سوال

اگر امام کو رکوع میں پائے تو ایک تکبیر کہہ کر رکوع میں جانا چاہیے یا دو تکبیر  کہہ کر؟

جواب

اگر کوئی شخص ایسے وقت میں جماعت میں حاضر ہو جب کہ امام صاحب رکوع میں ہوں تو اسے چاہیے کہ (نماز میں شامل ہونے کے لیے) ایک مرتبہ کھڑے کھڑے  تکبیر تحریمہ کہے، پھر دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104201055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں