اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، نام کی تلاش میں 2 نام سوچے ہیں: ارحم ، زاویار. مہربانی فرما کر راہ نمائی کریں!
”اَرحم“ کا معنی ہے : زیادہ رحم دل، اور ”زاویار “ کا مطلب مستند لغات میں نہیں مل سکا،اگرچہ بعض ذرائع سے اس کا معنی ”بہادر“ ہونا معلوم ہوا ہے۔
لہذا ان دونوں ناموں سے میں آپ اپنے بیٹے کا نام ”ارحم“ رکھ لیں، یہ زیادہ بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200856
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن