بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ائمہ نام رکھنا


سوال

میری بیٹی کا نام ’’ائمہ‘‘  ہے، مہربانی فرما کر اس کے معنی بتائیں الف مد سے ہے۔

جواب

’’ائمہ‘‘  ( أَئِمَّه)امام کی جمع ہے جس کے معنی قائد، رہبر امامِ نماز، حکم ران اور دیگر معانی آتے ہیں، یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔خصوصاً لڑکی کا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔  اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنٰی والا عربی نام رکھ دیجیے۔ ہماری ویب سائٹ میں اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب پر بچوں اور بچیوں کے منتخب نام موجود ہیں، حرف اور جنس منتخب کرکے نام پسند کرسکتے ہیں۔

اور اگر "آئمہ" (آئِمَه)  نام کے بارے میں سوال کرنا مقصود ہے تو یہ بھی مناسب نہیں ہے، کیوں کہ  ’’آئِمَهْ‘‘  أَوْمْ سے ہے، اور اس کا معنٰی ہے: "پیاسی" یا "دھونی دینے والی"، اس کے بجائے کوئی ایسا نام تجویز کیا جائے جو صحابیات کے ناموں پر ہو یا اس کا کوئی اچھا معنیٰ ہو۔

 ائمة: إمام : (معجم الرائد):

(اسم) 1- مصدر أم 2- من يقتدي به الناس 3- من يتقدم الناس في الصلاة 4- الخليفة 5- قائد الجند 6- القرآن (الـ)

لسان العرب (12/ 38):
"( أوم ) الأُوامُ بالضم العَطَش وقيل حَرُّه وقيل شِدَّةُ العَطَش وأَن يَضِجَّ العَطْشان قال ابن بري شاهده قول أبي محمد الفَقْعَسِي قد عَلِمَتْ أَنِّي مُرَوِّي هامِها ومُذْهِبُ الغَلِيلِ من أُوامِها وقد آمَ يَؤُومُ أَوْماً وفي التهذيب ولم يذكر له فِعلاً والإيامُ الدُّخان ".

 

المعجم الاشتقاقي المؤصل (4/ 2018):
"آمها يئومها أَوْما وإياما: دَخَّنَ " (أي عليها أي دخَّن على النَحْل لتبتعد إلى أن يجني العسل). والمؤَوَّم: العظيم الرأس والخَلْق، وقبل المشوَّه الخلق. والأُوام - كصُداع: العطشُ"

 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200151

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں