بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے دھونا


سوال

کیا آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں ؟ اس میں پانی کا نکاس اور کپڑوں کا نچڑجانا آٹومیٹک ہوتا ہے۔

جواب

اگر مذکورہ مشین میں ناپاک کپڑوں کو تین دفعہ دھوئے اور ہر دفعہ نیا اور پاک پانی استعمال ہوتا ہو اور ہر دفعہ میں کپڑے اس طرح نچوڑے جاتے ہوں کہ ان سے پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں اسی طرح مشین میں بھی مستعمل پانی باقی نہ رہے تو اس طرح کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں