آنکھوں میں لینز لگانے کا شرعی حکم کیا ہے؟ خواتین عموماً تقریبات وغیرہ کے لیے آپنی آنکھوں کو مختلف رنگ کے لینز وغیرہ لگاتی ہیں، کیا یہ شرعاً جائز ہے؟
لینز اگر طبی اعتبار سے نقصان دہ نہ ہو، اور اس کو پہن کر نامحرموں کے سامنے زیب وزینت کا اظہار نہ کیا جائے، اور نہ فخر ومباہات مقصود ہو ، اور نہ ہی فساق وفجار عورتوں کی نقالی کا قصد ہو تو اس کا لگانا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200145
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن