بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زخرف نام رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام زخرف رکھ سکتا ہوں یا نہیں؟

جواب

"زخرف" کے معنی  : سونا، زینت وسجاوٹ، زیبائش، کسی چیز کا انتہائی حسن و دل کشی، ڈیکوریشن، سامانِ زینت، باطل وبے حقیقت چیز ،  ملمع کی ہوئی چیز کے ہیں، آخری دو معانی کے علاوہ دیگر اچھے معانی ملحوظ رکھتے ہوئے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

 تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام  اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں سےیا نیک مسلمان خواتین کے نام پر یا کوئی اچھا بامعنی  نام منتخب کرکے رکھ لیں۔

لسان العرب میں ہے:

"زخرف: الزخرف: الزينة. ابن سيده: ‌الزخرف ‌الذهب ‌هذا ‌الأصل، ثم سمي كل زينة زخرفا ثم شبه كل مموه مزور به. وبيت مزخرف، وزخرف البيت زخرفة: زينه وأكمله. وكل ما زوق وزين، فقد زخرف. وفي الحديث: أن النبي، صلى الله عليه وسلم، لم يدخل الكعبة حتى أمر بالزخرف فنحي؛  قال: الزخرف هاهنا نقوش وتصاوير تزين بها الكعبة وكانت بالذهب فأمر بها حتى حتت؛ ومنه قوله تعالى: ولبيوتهم أبوابا وسررا عليها يتكؤن وزخرفا؛  قال الفراء: الزخرف الذهب، وجاء في التفسير: إنا نجعلها لهم من فضة ومن زخرف."

(فاء، فصل الزاء، جلد:9، صفحہ: 132، طبع: دار صادر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100266

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں