بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوہان (zohan) نام رکھنا


سوال

"zohan" نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

"zohan" سے زوہان اور زوحان دونوں مراد لیا جاسکتا ہے، اگر اس سے مراد "زوہان" مرادہو تومذکورہ لفظ کا معنی لغت کی کتابوں میں نہ مل سکا۔

اور اگر زوحان مراد ہو، تو"زَوْحَان"  عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: ہٹنا، الگ ہونا۔ (القاموس الوحید)۔

بہردوصورت ایسے  لفظ سے نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی والے نام کا انتخاب کیا جائے، بہتر یہ کہ   عبداللہ یا عبدالرحمان یا انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا دیگر بزرگوں کے نام پر نام رکھا جائے۔ یا ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کی لنک ملاحظہ فرمالیں۔

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100735

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں