بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر سے پہلے کی چار سنتیں رہ جائیں


سوال

ظہر کی نماز میں  چار رکعت سنت نہیں پڑھی،  فرض چار رکعت  پڑھی جماعت  کے ساتھ، اب جماعت کے بعد پہلے چار رکعت سنت ادا کروں یا دو رکعت سنت؟  کوئی بولتا ہے  پہلے دو رکعت سنت ادا  کرو اور  کوئی بولتا ہے کہ  نہیں پہلے  چار رکعت سنت ادا کرو!

جواب

اگر جماعت کی وجہ سے ظہر سے  پہلے چار سنتیں رہ  جائیں تو  ظہر کی فرض نماز کے بعد  پہلے بعد کی دو سنتیں ادا کرنا اور پھر چار سنتیں پڑھنا بہتر ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 59):

"قال في الإمداد: وفي فتاوى العتابي أنه المختار، وفي مبسوط شيخ الإسلام أنه الأصح لحديث عائشة: «أنه عليه الصلاة والسلام كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر يصليهن بعد الركعتين»، وهو قول أبي حنيفة، وكذا في جامع قاضي خان اهـ والحديث قال الترمذي: حسن غريب، فتح."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں