بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر کی چار سنت رہ جائیں تو کب ادا کریں


سوال

اگر  ظہر  کی چار سنت رہ جائیں، تو فرض کے بعد پہلے دو رکعت پڑھنی چاہییں  یاچار رکعت پڑھنی چاہییں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ظہر کے بعد کی دو سنت ادا کرنے کے بعد  ظہر سے پہلے پڑھی جانے والی چار سنت مؤکدہ ادا کی جائیں، یہی مختار ہے، البتہ اگر کسی نے پہلے چار رکعات سنت ادا کی پھر دو رکعت ادا کی تو اس کی بھی اجازت ہے۔

مراقي الفلاح شرح متن نور الإيضاح میں ہے:

"وقضى السنة التي قبل الظهر" في الصحيح "في وقته قبل" صلاة "شفعة" على المفتي به كذا في شرح الكنز للعلامة المقدسي وفي [فتاوى العتابي] : المختار تقديم الاثنتين على الأربع وفي مبسوط شيخ الإسلام هو الأصح لحديث عائشة رضي الله عنها أنه عليه السلام كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر يصليهن بعد الركعتين.

( كتاب الصلاة، باب ادراك الفريضة، ص: ١٧٥ - ١٧٦، ط: المكتبة العصرية)

فتاوی شامی میں ہے:

(قوله: وبه يفتى) أقول: وعليه المتون، لكن رجح في الفتح تقديم الركعتين. قال في الإمداد: وفي فتاوى العتابي أنه المختار، وفي مبسوط شيخ الإسلام أنه الأصح لحديث عائشة «أنه عليه الصلاة والسلام  كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر يصليهن بعد الركعتين» وهو قول أبي حنيفة، وكذا في جامع قاضي خان اهـ والحديث قال الترمذي حسن غريب فتح.

(كتاب الصلاة، باب ادراك الفريضة، ٢ / ٥٩، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں