زوهان کا مطلب کیا ہے۔ اور نام رکھنا کیسا ہے؟
مذکورہ لفظ کا معنی عربی اور اردو لغت کی مستند کتابوں میں نہ مل سکا، لہٰذا ایسے بے معنی لفظ سے نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی والے نام کا انتخاب کیا جائے، بہتر یہ کہ عبداللہ یا عبدالرحمن نام رکھا جائے یا انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا دیگر بزرگوں کے نام پر نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207201137
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن