بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوحان/ حوریہ نام رکھنے کا حکم


سوال

محمد زوحان احمد اور حوریہ نام رکھنے کیسا ہے؟اور ان کے معنی کیا ہیں؟

جواب

"مُحَمَّد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔

(القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

"زوحان" عربی لغت میں " زوح" سے مشتق ہے، جس کا معنیٰ ہے: دور ہونا/ زائل ہونا۔

اَحمَد نام کا معنیٰ ہے:قابلِ تعریف۔

(القاموس الوحید، المادّۃ: ح/ م/ د، ص:353، ط:ادارۃ الاسلامیات)

حوریہ کا معنیٰ ہے:خوبصورت عورت/ پری/ حسینہ

(القاموس الوحید، المادّۃ:ح/و/ر، ص:388، ط:ادارۃالاسلامیات)

 زوحان معنیٰ مناسب نہ ہونے کی وجہ سے رکھنا درست نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام محمد احمد رکھاجائے یا  دیگر انبیاء علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

بچی کا نام حوریہ رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام سے انتخاب کرنا بہتر ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"‌زوح: التهذيب: الزوح تفريق الإبل، ويقال: الزوح جمعها إذا تفرقت؛ والزوح: الزولان. شمر. زاح وزاخ، بالحاء والخاء، بمعنى واحد إذا تنحى؛ ومنه قول لبيد: لو يقوم الفيل أو فياله، … زاح عن مثل مقامي وزحل قال: ومنه زاحت علته، وأزحتها أنا. وزاح الشيء زوحا، وأزاحه: أزاغه عن موضعه ونحاه. وزاح هو يزوح، وزاح الرجل زوحا: تباعد. والزواح: الذهاب؛ عن ثعلب: وأنشد: إني زعيم يا نويقة، … إن نجوت من الزواح، زيح: زاح الشيء يزيح زيحا وزيوحا وزيحانا، وانزاح: ذهب وتباعد؛ وأزحته وأزاحه غيره. وفي التهذيب: الزيح ذهاب الشيء، تقول: قد أزحت علته فزاحت، وهي تزيح."

(‌‌‌‌‌‌باب الهمزة، ‌‌فصل السين، ج:2، ص:470، ط:دار صادر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں