بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زندہ کو ایصالِ ثواب


سوال

کیا زندہ لوگوں کو قرآن دے سکتا ہے کوئی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر قرآن دینے سے مراد  قرآن کی تلاوت کا ایصالِ ثواب ہے تو جاننا چاہیے کہ ایصالِ ثواب  میں  صرف مردوں کی تخصیص نہیں ہے، بلکہ مردوں کی طرح زندہ  کو  بھی (تلاوت سمیت تمام) نفلی عبادات کا ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 243):

"وفي البحر: من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة كذا في البدائع، ثم قال: وبهذا علم أنه لا فرق بين أن يكون المجعول له ميتا أو حي."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 243):

"في جامع الفتاوى: وقيل: لايجوز في الفرائض اهـ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں