بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ذی مالیہ نام رکھنا


سوال

کیا "ذی مالیہ"  نام رکھنا درست ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

مذکورہ  لفظ اردو  زبان میں مستعمل  نہیں ہے،  اور عربی زبان میں  اس لفظ کا معنی اس صورت میں ہوسکتا ہے جب "ذی " اور  "مالیہ" الگ الگ لفظ ہوں اور پھر دونوں کو ملا کر اضافت کی جائے، اس صورت میں اس کا معنی ہوگا "مالیت والا" ۔ اس   طرح کا لفظ اول تو  نام کے طور پر مستعمل نہیں ، دوسرا یہ کہ  معنی بھی  نام رکھنے کے لیے بہت زیادہ موزوں نہیں ہے؛ لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ لڑکی کا نام رکھنا ہو تو اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن  میں سے کسی کا نام رکھ لیا جائے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں