بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زارم ،زاریان نام رکھنا


سوال

محمد زارم زاریان نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

''زارم ''،''  زرم''  سے  ہے  لغت میں  اس کے معنی: ذلیل و رسوا، کنجوس، تنگ دست،  ، اور زاریان زری  سے  عربی میں عیب نکالنے کے معنی میں آتا ہے۔ معنی مناسب نہ ہونے کی وجہ سے یہ دونوں  نام  رکھنا درست نہیں ہے۔ مذکورہ نام رکھنے  کے بجائے انبیاء کرام علہیم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر "اسلامی نام "کے عنوان سے بہت سارے نام موجود ہیں ،اس سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔

المعجم الوسیط میں  ہے :

"(‌زرم) زرما ولى وَانْقطع يُقَال ‌زرم الدمع وزرم الْبَوْل وزرم الْكَلَام وزرم البيع وبخل وذل وضيق عَلَيْهِ فَهُوَ ‌زرم وَهِي زرمة".

(393/1،دار الدعوة)

لسان العرب  میں ہے :

"زري: زريت عليه وزرى عليه، بالفتح، زريا وزراية ومزرية ومزراة وزريانا: عابه وعاتبه."

(۱۴؍۳۵۶، ط : دار الصادر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144506102145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں