کیا زمین دار کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ مذکورہ اگر زمین دار کی زمین سے پیداوار بالکل حاصل نہ ہوتی ہو، یا حاصل شدہ پیداوار اخراجات میں صرف ہوجاتی ہو، اور وہ زکاۃ کا مستحق ہو یعنی اس کی ملکیت میں ضرورتِ اصلیہ سے زائد نصاب (یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) کے برابر رقم نہ ہو ، اور نہ ہی اس قدر ضرورت و استعمال سے زائد سامان ہو کہ جس کی مالیت نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) کے برابر بنتی ہے اور نہ ہی وہ ہاشمی (سید ، عباسی) ہو تو اس کو زکاۃ دینا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202258
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن