بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کا چاند دیکھنے کے بعد کا مسنون عمل


سوال

چاند دیکھنے کے بعد کے مسنون اعمال بتادیں!

جواب

سائل کا مقصد اگر رمضان کے چاند کے بعد کے مسنون عمل کو  دریافت کرنا ہے، تو  حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ رمضان کا چاند ہوجانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رخ ہو کر درج ذیل دعا فرماتے تھے:

"اللّهم أهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَ الْأَمَانَةِ وَ السَّلاَمَةِ وَ الْعَافِيَةِ المُجلَلَِة وَ دِفَاعِ الْأَسْقَامِ وَ الْعَوْنِ عَلَى الْصَّلَاةِ وَ الْصِّيَامِ وَ الْقِيَامِ وَ تِلاَوَةِ الْقُرآنِ، اللّهم سَلِّمْنَا لِرَمَضَانَ وَ سَلِّمْهُ مِنَّا حَتَّى يَنْقَضِيَ، وَ قَدْ غَفَرْتَ لَنَا وَ رَحَمْتَنَا وَ عَفَوْتَ عَنَّا". 

كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال میں ہے:

24291- عن علي قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا استهل شهر رمضان استقبل القبلة بوجهه، ثم قال: اللهم أهله علينا بالأمن والأمانة والسلامة والعافية المجللة ودفاع الأسقام والعون على الصلاة والصيام والقيام وتلاوة القرآن، اللهم سلمنا لرمضان وسلمه منا حتى ينقضي، وقد غفرت لنا ورحمتنا وعفوت عنا. "الديلمي".

(كتاب الصوم:من قسم الأفعال، فصل في فضله وفضل رمضان، 8 / 590، ط: مؤسسة الرسالة)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں